5 مئی، 2026، 8:16 PM

حزب اللہ کے پے در پے حملے، اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے

حزب اللہ کے پے در پے حملے، اسرائیلی ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے

حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف پر متعدد حملے کئے ہیں جن میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے اجتماعات، بکتر بند گاڑیوں اور مرکاوا ٹینکوں پر متعدد حملوں کی اطلاع دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے قصبہ البیاضہ میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں اور گاڑیوں کے اجتماع کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

مزاحمتی تنظیم نے مزید اعلان کیا کہ اس نے قصبہ القوزح میں اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، جس پر براہ راست حملہ کیا گیا۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس نے قصبہ رشاف میں اسرائیلی فوج کے ایک D9 بلڈوزر کو خودکش ڈرون سے براہ راست نشانہ بنایا۔

اسی طرح مزاحمت نے دیر سریان کے علاقے خلہ راج میں بھی اسرائیلی قابضین کے ایک D9 بلڈوزر پر ڈرون حملہ کرنے کی اطلاع دی۔

حزب اللہ نے مزید ایک بیان میں کہا کہ اس نے دیر سریان کے قصبے خلہ راج میں ایک ایسی اسرائیلی فوجی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جو پہلے سے نشانہ بننے والے D9 بلڈوزر کو نکالنے کی کوشش کر رہی تھی، اور اس بکتر بند گاڑی کو خودکش ڈرون کے ذریعے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1939149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha